سی بی آئی نے آگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودہ معاملے میں فضائیہ کے سابق نائب سربراہ جے ایس گجرال سے آج پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق
مسٹر گجرال سے یہاں بیورو کے ہیڈکوارٹر میں تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔
اگستا ویسٹ لینڈ سودے کے وقت مسٹر گجرال دفاعی خرید کے انچارج تھے۔